ایس ای سی پی:سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو ویڈیو لنک کی سہولت فراہم
سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) نے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو ایک اور سہولت فراہم کرتے ہوئے، ایس ای سی پی حکام کے زیر تحت کیسز کی سماعت میں ویڈیو لنک کے ذریعے شامل ہونے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ متعلقہ فریق اپنے شہر یا نزدیک ترین کمپنی رجسٹریشن آفس میں دستیاب ویڈیو لنک کی سہولت کے ذریعے ایس ای سی پی کے ہیڈ آفس میں ہونے والی سماعت میں شریک ہو سکیں گے۔ ایس ای سی پی کے ترجمان کے مطابق سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کی جانب سے ایک بڑا مطالبہ یہ تھا کہ سماعت اسلام آباد کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی مقرر کی جائے جو کہ محدود وسائل کے باعث ممکن نہیں تھا۔ ویڈیو لنک کے ذریعے اب اسلام آباد کے علاوہ دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے شہر کے کمپنی رجسٹریشن آفس سے ایس ای سی پی ہیڈ آفس میں ہونے والی سماعت میں شامل ہو سکیں گے۔ جس سے وسائل اور وقت کی بچت ہو گی۔ کیسز کی سماعت میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی سہولت، ایس ای سی پی میں جاری آئی ٹی ریفارمز کا تسلسل ہے۔جس کا مقصد کارپوریٹ سیکٹر کو انضباتی قوائد پر عمل درآمد کرنے میں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔
تبصرے بند ہیں.