Latest National, International, Sports & Business News

ایران کا سخت شرائط پر آبنائے ہرمز محدود پیمانے پر کھولنے کا اعلان

مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز کو جزوی طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے تاہم اس کے ساتھ سخت شرائط بھی عائد کر دی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ روزانہ صرف 15 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی جائے گی اور ہر جہاز کو ایران کی پیشگی منظوری لینا ہو گی۔یہ نیا نظام پاسدارانِ انقلاب کی نگرانی میں نافذ کیا گیا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ صورتِ حال جنگ سے پہلے جیسی نہیں ہو گی۔ایران نے واضح کیا ہے کہ جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے اس کے بیرونِ ملک منجمد اثاثے 2 ہفتوں کے اندر بحال کرنا ہوں گے۔عرب میڈیا کے مطابق ایران کی یہ شرط معاہدے کی اہم ضمانت ہے۔مزید برآں ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ کے خاتمے کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے ذریعے باضابطہ تسلیم کیا جائے، بصورتِ دیگر وہ دوبارہ جنگ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکا پر بھی زور دیا ہے کہ وہ خطے میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ نہ کرے۔دوسری جانب یورینیئم افزودگی کے معاملے پر ایران نے معاہدے کی پاسداری جاری رکھنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.