Latest National, International, Sports & Business News

ایران کا اسرائیلی فضاؤں پر کنٹرول کا دعویٰ

تہران:ایران نے آپریشن ‘وعدہ صادق سوم’ کی 11 ویں لہر کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیئے جس سے پورے اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے، ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے خلاف تازہ حملوں کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے "مقبوضہ علاقوں کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول” حاصل کر لیا ہے اور اسرائیلی دفاعی نظام ایرانی حملوں کے آگے بے بس ہو چکا ہے۔ایرانی پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل کےخلاف ایرانی حملوں کی 11 ویں لہرصہیونی شرپسندوں کی خود ساختہ اقتدار کی تباہی کا نقطۂ آغاز ہے۔پاسدران انقلاب کے مطابق اسرائیل کےخلاف تازہ حملوں میں فتح 1 ہائپرسونک میزائلوں کا استعمال کیا گیا اور یہ طاقتور جدید میزائل فتح نے صہیونی بزدلوں کی پناہ گاہوں کو لرزا کر رکھ دیا۔پاسداران انقلاب نے کہا کہ اسرائیلی فضاؤں پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے، صیہونی دفاعی نظام ایران کے میزائل حملوں کے آگے بے بس نظر آ رہا ہے۔اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، شیخ محمد بن زاید نے اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران کو نشانہ بنانے پر ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔خبر ایجنسی کے مطابق اماراتی قیادت نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے اقدامات جاری رکھنےکاعزم ظاہر کیا ہے، شیخ محمد بن زاید نے امن و استحکام کے ہراقدام کی حمایت کرنے کا اعادہ بھی کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.