Latest National, International, Sports & Business News

ایران نے جنگ کے خاتمے کےلیے امریکی مسودہ ملنے کی تصدیق کردی

امریکا نے جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کو 15 نکاتی منصوبہ بھیج دیا۔ ایرانی عہدیدار نے امریکی مسودہ ملنے کی تصدیق کردی۔رائٹرز سے گفتگو میں سینئر ایرانی عہدیدار نے کہا کہ پاکستان نے امریکی تجاویز کا مسودہ تہران کے حوالے کردیا، مذاکرات کے مقام کا تعین کرنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔دوسری جانب پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہورہی تاہم پاکستان جیسے دوست ممالک مذاکرات کی راہ ہموارکرنے کی کوشش کررہے ہیں، امید ہے یہ کوششیں جنگ کے خاتمے میں مددگارثابت ہوں گی۔

تبصرے بند ہیں.