امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ایران کے شمال مغربی حصوں میں منگل کے روز آنے والے زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جس نے متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں زخمیوں کی اطلاعات ملتے ہی ریسکیو اہلکار مختلف علاقوں میں پہنچ گئے جنہوں نے 276 افراد کے زخمی اور 68 کے معمولی زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز مغربی آذربائیجان کے صوبے کے ایک قصبے خوری کے قریب تھا اور زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
تبصرے بند ہیں.