ایران سے متعلق عالمی اداروں کی کسی بھی قسم کی نرمی تاریخی غلطی ہوگی، اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران پراس کے جوہری پروگرام کے حوالے سے عالمی دباؤ میں نرمی ایک تاریخی علظی ہوگی۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران پر اس کے جوہری پروگرام کے حوالے سے لگائی جانے والی پابندیوں کا نتیجہ سامنے آنے سے قبل عالمی دباؤ میں نرمی ایک تاریخی غلطی ہو گی، ہمیں ایران کے حوالے سے پیچھے ہٹنے کے بجائے اس پر بین الاقوامی دباؤ برقرار رکھنا چاہئے، وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران کے حوالے سے کسی بھی قسم کی پیش رفت اس کے جوہری پروگرام کو مزید مستحکم اور ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک فاتح رہنما بنا دے گی۔ واضح رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی کی جانب سے ملک کے جوہری پروگرام پر بات چیت کے حوالے کی جانے والی پیشکش پر عالمی طاقتوں کا اجلاس کل سے جینیوا میں شروع ہورہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.