ایران جنگ کے انجام کے حوالے سے 5 ممکنہ منظرنامے سامنے آگئے۔امریکی نیوز سائٹ کے مطابق امریکا ایران دوبارہ مذاکرات کریں اور ایرانی جوہری پروگرام محدود کرنے پر نیا معاہدہ ہو جائے۔ایک ممکنہ منظرنامہ یہ بھی ہے کہ امریکا دباؤ یا خفیہ کارروائیوں سے ایرانی قیادت تبدیل کر دے اور امریکا موجودہ ایرانی نظام کے اندر سے کسی نئی قیادت کے ساتھ کام شروع کردے۔امریکی نیوز سائٹ نے یہ ممکنہ منظرنامہ بھی پیش کیا ہے کہ جنگ، معاشی بحران، سیاسی دباؤ کے باعث ایران میں احتجاج شروع ہو جائے اور نظام حکومت گر جائے۔نیو سائٹ کے مطابق ایک منظر نامہ یہ بھی بن سکتا ہے کہ امریکا اور اسرائیل زمینی کارروائی کرکے ایرانی جوہری صلاحیت کو تباہ کر دیں یا قبضے میں لے لیں۔ممکنہ منظر نامے میں یہ بھی ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ایران کی میزائل و ڈرون صلاحیت کو کمزور قرار دے کر فتح کا اعلان کر دیں اور فوج واپس بلالیں۔خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں پر شدید بمباری کی تھی، تہران میں امریکی و اسرائیلی میزائل حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ شہید ہو گئے تھے۔
تبصرے بند ہیں.