بھارتی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران سے چین جانے والی پرواز میں بھارتی فضائی حدود میں بم کی افواہ ملی جس پر بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کو ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ایرانی جہاز کو گھیرا اور انہیں دو آپشن دیے کہ یا تو پرواز کو بحفاظت بھارت میں لینڈ کروایا جائے یا پھر سفر جاری رکھا جائے، ایرانی جہاز کے پائلٹ نے بھارت میں لینڈ کرنے کا آپشن مسترد کرتے ہوئے سفر جاری رکھنے کا آپشن استعمال کیا۔
بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز کے پائلٹ نے ایران سے ملنے والی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بم کی افواہ نظر انداز کیا اور چین کا سفر جاری رکھا جبکہ فضائیہ کے طیاروں نے ملکی فضائی حدود ختم ہونے تک انہیں محفوظ راستہ فراہم کیا۔
تبصرے بند ہیں.