Latest National, International, Sports & Business News

ایرانی حکومت کی اہم شخصیات کو ہلاک کرنا میرے لیے اعزاز ہے: صدر ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفاکی کی حدود پار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں ایرانی حکومت کے ارکان کی امریکی فوج کے ہاتھوں ہلاکت کو اپنے لیے بڑا اعزاز قرار دے دیا۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ تروتھ سوشل پر لکھا کہ ہم ایران کی دہشت گرد حکومت کو فوجی، معاشی اور دیگر طریقوں سے مکمل طور پر تباہ کر رہے ہیں۔ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ 47 برسوں سے دنیا بھر میں وہ (ایرانی) بے گناہ لوگوں کو قتل کر رہے ہیں اور اب میں بطور امریکا کا 47 واں صدر انہیں ہلاک کر رہا ہوں، یہ کرنا کتنا بڑا اعزاز ہے۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ ختم ہو گئی ہے، ان کی فضائیہ اب موجود نہیں، میزائل، ڈرون اور باقی سب کچھ تباہ کیا جا رہا ہے، اور ان کے رہنماوں کا نشان تک زمین سے مٹا دیا گیا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے پاس موجود اسلحہ اور جنگی طاقت بہت زیادہ ہے اور بہت زیادہ وقت ہے، دیکھیں کہ ان لوگوں کے ساتھ آج کیا ہوتا ہے۔دوسری طرف ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پہلے آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم اپنے شہدا خصوصاً مناب سکول کے شہدا کا بدلہ لئے بغیر نہیں رہیں گے، دشمن کو ایرانیوں کے خون کا حساب دینا پڑے گا۔مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کو بند رکھا جائے گا، خطے میں امریکی اڈے بند کیے جانے چاہئیں ورنہ حملے ہوتے رہیں گے، دشمن ایرانی عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں، عوامی یکجہتی کے ساتھ دشمن کو شکست دیں گے۔ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا تھا کہ ایرانی فورسز نے دشمن کو حاوی نہیں ہونے دیا، دشمن جھوٹ کا سہارا لے رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.