ایرانی جوہری پروگرام کیمیائی ہتھیاروں سے بڑامعاملہ ہے، صدراوباما

واشنگٹن: امریکی صدراوباما نے کہاہے کہ ایران کاجوہری پروگرام کیمیائی ہتھیاروں سے کہیں بڑا معاملہ ہے۔ ایران کوشام کے کیمیائی ہتھیاروں کے معاہدے سے سبق حاصل کرناچاہیے، امریکانے شام کے معاملے میں طاقت کا استعمال نہیں کیا ہے مگرطاقت کے استعمال کی ایک قابلِ یقین دھمکی سے سمجھوتے پرپہنچا جاسکتا ہے۔ امریکی چینل اے بی سی سے بات کرتے ہوئے صدراوباما نے کہاکہ ایران کواس بات سے خوش نہیں ہونا چاہیے کہ امریکانے شام کے خلاف فوجی کارروائی نہیں کی بلکہ سبق سیکھناچاہیے۔ انھوں نے کہاکہ ایران کاجوہری پروگرام کیمیائی ہتھیاروں سے بہت بڑا معاملہ ہے۔اپنے انٹرویوکے دوران ایک سوال کے جواب میں امریکی صدرنے اس بات کی تصدیق کی کہ انھوں نے ایران کے نومنتخب صدرحسن روحانی کے ساتھ خطوط کاتبادلہ کیاہے۔ بے شک دونوںصدور نے خط وکتابت کی ہے جسے ایک قدم آگے کہاجا سکتاہے مگرصدر اوباماکہنا تھاکہ نئے ایرانی صدرحالات کواتنی جلدی نہیں بدل سکیں گے۔

تبصرے بند ہیں.