اسلام آباد:اپوزیشن رہنماﺅں کے اجلاس میں انکشاف کیاگیا ہے کہ اہم شخصیت نے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو پیغام دیا ہے پیغام کے مطابق موجودہ صورتحال میں وزیراعظم نے محفوظ راستہ مانگاہے،عمران خان نے پیشکش کی کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد واپس لے اسمبلی تحلیل کردوں گا،عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن متفق نہ ہوئی توہرطرح کے حالات کا سامناکرنے کو تیارہوں،اپوزیشن کے ذرائع کے مطابق اہم شخصیت کے پیغام پر اپوزیشن رہنماﺅں کے اجلاس میں غورکیاگیا،اپوزیشن کی اکثریت نے عمران خان پر اعتمادنہ کرنے کا کہہ دیا،ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماﺅں نے رائے دی کہ اپوزیشن نے وزیراعظم کیلئے واحدفیس سیونگ ”استعفیٰ “تجویزکیاہے،اپوزیشن رہنماﺅں نے کہا کہ جتنی جلدی عدم اعتماد پر کارروائی ہوگی ہمیں فائدہ ہوگا،ہمارے پاس نمبرزپورے ہیں سپیکرسے جلد ووٹنگ کا مطالبہ کیاجائے۔
تبصرے بند ہیں.