اڑیسہ میں ڈنگی فیور سے متاثرہ افراد کی تعداد 268 ہوگئی

بھوبن شوار: بھارتی ریاست اڑیسہ میں مزید 38 افراد ڈنگی فیور سے متاثر ہوگئے جس کے بعد اس مرض سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 268 ہو گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق ڈنگی فیور کی وباسے سب سے زیادہ کٹک نامی علاقہ متاثر ہواہے جہاں اس بیماری کے مریضوں کی تعداد 187 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اسپتال میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد اس کے ڈنگی فیور میں مبتلاہونے کی تحقیقات جاری ہے۔حکام کے مطابق ریاست کے مختلف علاقوں میں 1160 افراد کے خون کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے جن میں 268 میں ڈنگی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.