اپوزیشن کا بڑاسرپرائز‘ایم کیوایم حکومت کا ساتھ چھوڑگئی

اپوزیشن نے تحریک عدم اعتمادسے پہلے حکومت کو بڑاسرپرائزدیدیا،بڑی حکومت اتحادی متحدہ پاکستان نے حکومت کا ساتھ چھوڑدیا،اپوزیشن اور ایم کیوایم کے مابین معاملات طے پاگئے،جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے بظاہر قومی اسمبلی میں اکثریت کھودی،حکومت کے قومی اسمبلی میں نمبر164رہ گئے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے نمبر177تک پہنچ گئے،ایم کیوایم اور متحدہ اپوزیشن میں معاملات باقاعدہ معاہدہ کی صورت میں طے پائے جس کی تصدیق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزررداری اور رہنما ایم کیو ایم فیصل سبزواری نے اپنے ٹویٹ میں کی۔اپوزیشن اور ایم کیوایم رہنمائوں کے درمیان مشترکہ پریس کانفرنس آج شام4بجے اسلام آباد میں ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.