اٹلی: حکومتی پالیسیوں کیخلاف سیکڑوں شہری سڑکوں پر نکل آئے

اٹلی میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف سیکڑوں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ مشتعل مظاہرین نے گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ میلان شہر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں سے میدان جنگ بنا رہا۔

میلان:اٹلی کے شہر میلان میں شروع ہونے والی فوڈ ایکسپو کے موقع پر شہریوں نے حکومتی پالیسیوں پر شدید احتجاج کیا۔ شہریوں کو قابو میں رکھنے کیلئے آٹھ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے مگر جیسے ہی پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی وہ بپھر گئے۔ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس شیل برسائے۔ جواب میں مظاہرین نے خوب توڑ پھوڑ کی کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی ۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا خراب اقتصادی حالات کے باعث نمائش کا انعقاد نہ کیا جائے۔ چھ ماہ تک جاری رہنے والی ایکسپو میں دنیا کے ایک سو پنتالیس ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔

تبصرے بند ہیں.