آڈیو لیکس کا معاملہ، وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس جاری

اجلاس میں آئی ایس آئی اور آئی بی سربراہان آڈیو لیکس پر بریفنگ دیں گے: ذرائع

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں آڈیو لیکس کا ون پوائنٹ ایجنڈا زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈاراور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود شریک ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہیں اور اجلاس میں آئی ایس آئی اور آئی بی سربراہان آڈیو لیکس پر بریفنگ دیں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی گزشتہ دنوں آڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد پی ایم ہاؤس کی سکیورٹی کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔

تبصرے بند ہیں.