وزیراعظم ہاؤس اور اہم مقامات پر خفیہ ریکارڈنگ کی تحقیقات کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس اور سیکرٹریٹ کے عملہ کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق آڈیو لیکس معاملے پر قائم تحقیقاتی کمیٹی نے وزیراعظم ہاؤس کے عملے کو تحقیقات میں شامل تفتیش کرلیا ہے، جبکہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کے اہلکاروں کی نقل و حرکت کو بھی محدود کردیا گیا ہے۔قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جس میں جے آئی ٹی معاملے کی تحقیقات پر بریفنگ دے گی، تحقیقات میں وزیراعظم ہاؤس کی سکیورٹی بریچ ہوئی یا نہیں پر فیصلہ ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.