اسلام آباد (جنرل رپورٹر)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آٹے اور چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں کی ذمہ داروں کی رپورٹ عام کردی گئی ہے ، وزیراعظم نے دو نہیں ایک ہی پاکستان کے حوالے سے اپنا وعدہ پورا کیا،رپورٹ کے حقائق کی فورنزک تحقیقات کیلئے 25اپریل کی مہلت دی گئی ہے،فرانزک آڈٹ کے ذریعے تمام تر حقائق عوام تک پہنچائے جائینگے اور ذمہ دار ٹھہرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی،رپورٹ پر تنقید سے قبل شہباز شریف کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے،عالمی معاشی بحران کے باعث پاکستانی صنعتکاربھی مشکلات کا شکار ہیں،حکومت برآمدات سے جڑی صنعتوں کو مرحلہ وارکھولے گی ،منافع خوری اور مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں پر کڑی نظر رکھی جائیگی۔ ہفتہ کو یہاں معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مشکل حالات میں سیالکوٹ کے عوام نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا،سیالکوٹ کی ضلعی انتظامیہ سے مزدور اور محنت کشوں کی مشکلات پر بات ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ سیالکوٹ کے عوام کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور صنعتکاروں کے مسائل کا جائزہ لیا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے محنت کشوں کیلئے اربوں روپے کا مثالی پیکیج دیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہاکہ عالمی معاشی بحران کے باعث پاکستانی صنعتکاربھی مشکلات کا شکار ہیں،حکومت برآمدات سے جڑی صنعتوں کو مرحلہ وارکھولے گی ۔ انہوںنے کہاکہ قرنطینہ میں موجود مشکل کا شکار خاندانوں کی قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات دینے والوں کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ کے مخیر حضرات شہرکے غریب افراد کی امداد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہاکہ منافع خوری اور مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں پر کڑی نظر رکھی جائیگی۔ڈاکٹر فردوس نے کہاکہ وزیراعظم نے دو نہیں ایک ہی پاکستان کے حوالے سے اپنا وعدہ پورا کیا،وزیراعظم نے قانون کے یکساں اطلاق کا وعدہ پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آٹے اور چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں کی ذمہ داروں کی رپورٹ عام کردی گئی۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے اپنی جماعت سے خود احتسابی کا عمل شروع کردیا ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہاکہ رپورٹ کے حقائق کی فورنزک تحقیقات کیلئے 25اپریل کی مہلت دی گئی ہے،فرانزک آڈٹ کے ذریعے تمام تر حقائق عوام تک پہنچائے جائینگے۔ انہوںنے کہاکہ فورنزک آڈٹ کے ذریعے ذمہ دار ٹھہرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کا کھیل گزشتہ 3دہائیوں سے جاری تھا۔ انہوںنے کہاکہ شریف گروپ کی حقیقت بھی اس رپورٹ نے افشاں کردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چینی برآمد کرنے سے اشرافیا نے فائدہ اٹھایا۔ انہوںنے کہاکہ ن لیگ کے دور میں چینی کی برآمد پر 22ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔انہوںنے کہاکہ شریف خاندان نے چینی برآمد کی مد میں ایک ارب 40کروڑ روپے کمائے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے آٹے کی قلت کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ منافع خوروں کیخلاف وزیراعظم عمران خان زیرو ٹالرنس پر عمل پیرا ہیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ عوامی مفادات کے تحفظ کے راستے میں آنیوالی ہر رکاوٹ وزیراعظم دور کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ رپورٹ پر تنقید سے قبل شہباز شریف کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ڈاکٹر فردوس نے کہاکہ قانون کی نظر میں کوئی مقدس گائے نہیں،میر شکیل الرحمان کے معاملے سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہاکہ حکومت میڈیا کو چوتھے ستون کی حیثیت سے اہم جانتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.