آنیوالے دنوں میں ٹڈی دل کے حملے کا خدشہ ہے، فخرامام

ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے اداروں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، وفاقی وزیر

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے اداروں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں،آنے والے دنوں میں ،بھارت،ایران،افریقہ اور عمان سے ٹڈی دل کے حملے کا خدشہ ہے،ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی اداروں سے بھی رابطے میں ہیں۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ٹڈی(باقی صفحہ 6بقیہ نمبر3)
دل کے خاتمے کے لئے اداروں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔سید فخر امام نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں ٹڈی ددل کو تلف کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے،آنے والے دنوں میں ،بھارت،ایران،افریقہ اور عمان سے ٹڈی دل کے حملے کا خدشہ ہے۔انہوںنے کہاکہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی اداروں سے بھی رابطے میں ہیں۔سید فخر امامنے کہاکہ ٹڈی دل کو تلف کرنے کے لئے اپنی استعدادکار بڑھا رہے ہیں۔سید فخر امام نے کہاکہ پاک آرمی کے 5ہیلی کاپٹر استعمال ہو رہے ہیں،انسداد ٹڈی دل کیلئے سروے ضروری ہے،اس کیلئے خاص قسم کے جہازاستعمال ہوتے ہیں۔
فخرامام

تبصرے بند ہیں.