آملہ نے کم ون ڈے میچز کھیل کر کوہلی کا زیادہ سینچریاں بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا

جمیکا: جنوبی افریقا کے اسٹار کھلاڑی ہاشم آملہ نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا تیز ترین سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

روزے کی حالت میں بھی جنوبی افریقا کی رنز مشین کو کالی آندھی اپنے قابو میں نہ کرسکی اور اسٹار کھلاڑی ہاشم آملہ نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا تیز ترین سنچریوں کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

ہاشم آملہ نے تیز ترین سنچریوں کا کارنامہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے میچ میں سرانجام دیا ہے جس میں اسٹار بلے باز نے اپنے کیرئیر کی 132 ویں اننگز میں 23 ویں سنچری اسکور کی اور اس طرح انہوں نے ویرات کوہلی کا 157 اننگز میں 23 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز میں جاری سہ فریقی ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم کے خلاف ہاشم آملہ نے 99 گیندوں پر 110 رنز بنائے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.