عامر دورہ انگلینڈ پر دباؤ کا جواب اچھی کارکردگی سے دے سکتا ہے ، مصباح الحق

لندن: پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر اپنے ماضی کو بھلا کر مستقبل پر دھیان دیں تو دباؤ کا جواب اچھی کارکردگی سے دے سکتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی ہوچکی ہے اور فاسٹ بولر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک بہترین بولر ہیں۔ محمد عامر سے جوغلطی ہوئی تھی وہ اس کی سزا بھی بھگت چکے ہیں اب انہیں اپنے ماضی کو بھلا کر مستقبل میں اچھی کارکردگی پر نظر رکھنی چاہئے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بحیثیت کپتان مجھ پرمحمد عامر کے حوالے سے کوئی دباؤ نہیں اور ناں ہی یہ کوئی اس طرح کا معاملہ ہے جس پر سوچا جائے یا اور وضاحت دی جائے۔ محمد عامر کے پاس بہترین موقع ہے کہ انگلینڈ کے دورے میں اپنے بہترین روئیے سے خود پر سے دباؤ کم کریں اور ماضی میں سرزد ہونے والی غلطی کا ازالہ کرنے کے لئے انہیں اپنی بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی اور اب سب کچھ فاسٹ بولر کے اپنے ہاتھ میں ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.