آف شور کمپنیوں پر دوغلے پن کا ایوارڈ ’’مسٹر خان‘‘ کو جاتا ہے، مریم نواز کی ٹوئٹ

لاہور: وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان آف شور کمپنیوں کے بانی ہیں لہٰذا دوغلے پن کا ایوارڈ مسٹر خان کو جاتا ہے۔

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے آف شور کمپنی کے اعتراف کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے اپنی توپوں کا رخ عمران خان کی جانب کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ دوغلے پن کا ایوارڈ مسٹر خان کو جاتا ہے کیونکہ عمران خان آف شور کمپنیوں کے بانی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.