آصف زرداری کے کینسر میں مبتلا ہونیکی خبریں، شیری رحمٰن کی وضاحت

—فوٹو: سوشل میڈیا

گزشتہ چندروز سے آصف علی زرداری سے منسوب  ایک ایکسرے سوشل میڈیا پر وائرل ہے، کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ آصف زرداری کے پھیپھڑوں کا ایکسرے ہے اور یہ کینسر کے چوتھے اسٹیج پر ہیں۔

تاہم اب شیری رحمٰن نے اپنے  ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سابق صدر آصف زرداری کی صحت سے متعلق زیرِ گردش افواہوں کی تردید کی ہے۔

شیری رحمٰن نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایکسرے آصف علی زرداری کا نہیں ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ آصف زرداری زیر علاج ہیں اور قوم اور کارکنان کی دعاؤں سے جلد صحتیاب ہوکر ہمارے بیچ ہوں گے۔

اس سے قبل آصف زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا تھا کہ آصف علی زرداری کی طبیعت میں مزید بہتری آرہی ہے اور ان کے نظام تنفس کی فزیو کی جا رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.