گزشتہ چندروز سے آصف علی زرداری سے منسوب ایک ایکسرے سوشل میڈیا پر وائرل ہے، کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ آصف زرداری کے پھیپھڑوں کا ایکسرے ہے اور یہ کینسر کے چوتھے اسٹیج پر ہیں۔
"Asif Ali Zardari has been diagnosed with maligant pleural effusion it is stage 4 cancer which is not cureable, the lungs fill up with water and is severly painful" UAE Doctors pic.twitter.com/uxT57DHhM2
— BleedGreen.pk (@bleedgreenarmy) October 7, 2022
مبینہ طور پر یہ آصف علی زرداری کے سینے کا ایکسرے ہے، ڈاکٹرز کے مطابق وہ کینسر کی لا علاج اسٹیج پر ہیں، پھیپھڑوں میں پانی بھرنے سے صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے pic.twitter.com/yaubck7yQb
— Rao Faisal (@RaoFaisalSpeaks) October 6, 2022
تاہم اب شیری رحمٰن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سابق صدر آصف زرداری کی صحت سے متعلق زیرِ گردش افواہوں کی تردید کی ہے۔
آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایکسرے ان کا نہیں ہے۔ آصف علی زرداری زیر اعلاج ہیں اور قوم اور کارکنان کی دعائوں سے جلد صحتیاب ہوکر ہمارے بیچ ہونگے۔
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) October 8, 2022
شیری رحمٰن نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایکسرے آصف علی زرداری کا نہیں ہے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ آصف زرداری زیر علاج ہیں اور قوم اور کارکنان کی دعاؤں سے جلد صحتیاب ہوکر ہمارے بیچ ہوں گے۔
اس سے قبل آصف زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا تھا کہ آصف علی زرداری کی طبیعت میں مزید بہتری آرہی ہے اور ان کے نظام تنفس کی فزیو کی جا رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.