آسٹریلیا میں آٹھ بچوں کو قتل کردیا گیا

آسٹریلیا کے شہر کیرنز میں آٹھ بچوں کو قتل کردیا گیا.

کینبرا: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر کیرنز میں آٹھ بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ مرنے والے بچوں کی عمریں 18 مہینے سے 15 سال کے درمیان ہیں اور انہیں خنجر کے ذریعے ہلاک کیا گیا ہے۔ اس واقعے میں زخمی ہو جانے والی 34 سالہ ایک خاتون سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ آسٹریلوی ذرائع کے مطابق تمام بچے آپس میں بھائی بہن تھے اور زخمی خاتون ان کی والدہ ہے۔ ابھی تک اس واقعے کا پس منظر واضح نہیں ہو سکا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ حالات قابو میں ہیں۔ کیرنز کے جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے وہاں آسٹریلیا کے قدیمی باشندوں کی اکثریت آباد ہے۔

تبصرے بند ہیں.