آسٹریلیا: سابق وزیراعظم میلکم فریزر 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

میلکم کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

کینبرا: میلکم کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ فریزر 1975 میں اسوقت منظر عام پر آئے جب گورنر جنرل جان کیر نے ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم گو وِٹلام کی اصلاح پسند حکومت کو برطرف کر دیا اور فریزر کو آسٹریلیا کا غیر منتخب رہنما مقرر کر دیا۔ اس نگران وزیراعظم نے ایک ماہ بعد ہوئے انتخابات میں حیران کن طور پر وِٹلام کو شکست دے دی۔ فریزر دو بار تین،تین سال کی مدت کے لئے منتخب ہوئے۔ فریزر کی کوششوں سے شمالی آسٹریلیا میں مقامی لوگوں کو انکی زمین واپس کی گئی۔ –

تبصرے بند ہیں.