آسٹریلیا کے خلاف جیتنے کیلئے جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہو گی: عمران خان

ورلڈکپ کے فاتح کپتان عمران خان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ سے پہلے ٹِپس دے دیں۔ کہتے ہیں یونس خان کو نمبر تین پر بیٹنگ کے لیے بھیجا جائے جبکہ یاسر شاہ کو بھی نمائندگی دینا ہو گی۔

اسلام آباد:اپنے ٹوئٹر پیغام میں سابق کپتان عمران خان نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کو نمبر 3 پر بیٹنگ کرائی جائے اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کو بھی ٹیم میں نمائندگی دینا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں رہنے کے لیے آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کو ہر صورت جیتنا ہو گا اور اس کے لیے جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہو گی۔ ساتھ ہی ماضی کے اسٹار آل راؤنڈر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو آج ” گھیرے میں آئے شیروں کی طرح ” کھیلنا ہو گا، اپنے شکار پر جھپٹنا ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.