آرمی چیف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد

اسلام آباد – آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہزاد خالد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیر دفاع بننے پر بھی مبارکباد دی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنی تاریخی برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔واضح رہے عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے منگل کے روز تین شاہی احکامات جاری کیے جن میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت کا وزیر اعظم مقرر کرنا اور کونسل کی تشکیل نو شامل ہے۔

تبصرے بند ہیں.