آئی سی سی کی جانب سے مصباح الحق، اظہرعلی اورجنید خان کے ڈوپ ٹیسٹ

لاہور:  قومی کرکٹرز کے لاہور میں جاری تربیتی کیمپ کے دوران ٹیسٹ کپتان مصباح الحق، اظہر علی اور جنید خان کے ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ماہرین رینڈم ٹیسٹ کے لئے قذافی اسٹیڈیم پہنچے تھے، قواعد کے تحت کسی بھی انٹرنیشنل کرکٹر کا کیمپ یا میچ کے دوران سیمپل لیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال یاسر شاہ کا اسی انداز میں یو اے ای میں انگلینڈ سے سیریز کے دوران ٹیسٹ لیا گیا جس کا نتیجہ مثبت آنے پر انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تبصرے بند ہیں.