آئی سی سی نےجان بوجھ کرپاک بھارت ٹیموں کو ایک ہی گروپ میں رکھنے کا اعتراف کرلیا

لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو جان بوجھ کر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا اعتراف کرلیا۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے اوول گراؤنڈ میں چیمئنز ٹرافی 2017 کی رونمائی کے موقع پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ پاک بھارت ٹیموں کو کسی بھی میگاایونٹ میں ایک ہی گروپ میں رکھا جانا حسن اتفاق نہیں بلکہ یہ جان بوجھ کر کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کو شائقین کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے اوردنیا بھر کے شائقین دل جمعی سے یہ میچ دیکھنا پسند کرتے ہیں اور آئی سی سی کی بھی دلچسپی ہوتی ہے کہ دونوں ٹیمیں ایک ہی گروپ میں ہوں۔

یہ ساتویں مرتبہ ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پاک بھارت ٹیموں کو میگا ایونٹ کے گروپ اسٹیج میں ایک ہی گروپ میں رکھا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی کی جانب سے چیمئنز ٹرافی کے گروپ کا اعلان کیا گیا تھا جس میں پاک بھارت ٹیموں کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.