آئی سی سی: ون ڈے کی نئی ایک روزہ رینکنگ جاری

آئی سی سی نے ایک روزہ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ پاکستان کے سعید اجمل کا بولنگ میں جبکہ محمد حفیظ کا آل راؤنڈرز میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔

دبئی:() آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلئرز بلے بازوں میں سر فہرست ہیں۔ بیٹنگ درجہ بندی میں پاکستانی کپتان مصباح الحق کی نویں پوزیشن برقرار ہے۔ محمد حفیظ اور احمد شہزاد ایک ایک درجہ ترقی پا کر بالترتیب 15 ویں اور 20ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن براوو پندرہ سیڑھیاں پار کر کے 68 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ ادھر نیوزی لینڈ کے جیسی رائیڈر 27 درجہ ترقی کر کے 55 ویں نمبر پر پہنچے۔ نیوزی لینڈ ہی کے نوجوان بلے باز کورے اینڈرسن نے ریکارڈ 77 درجے ترقی کی وہ اب 85 نمبر پر آ گئے ہیں۔ بولنگ رینکنگ میں قومی آف اسپنر سعید اجمل کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ انگلینڈ کے اسٹیون فن ایک درجہ بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ محمد حفیظ دو سیڑھیاں پار کر کے 14 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ آل راونڈرز کیٹگری میں محمد حفیظ سر فہرست ہیں۔

تبصرے بند ہیں.