اوبر کی جانب سے کراچی، ملتان فیصل آباد،پشاور اور اسلام آباد میں سروسز بند کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
اوبر کا کہنا ہےکہ اس کی سروسز لاہور میں جاری رہیں گی جب کہ جن پانچ شہروں میں سروسز بند کی گئیں ان کی کریم کی سروسز جاری رہیں گی۔
کمپنی نے اپنے صارفین اور ڈرائیورز کو متبادل سروس کے طور پر ذیلی کمپنی کریم استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سروسز بند کرنے کے حوالے سےکمپنی کی جانب سے ڈرائیور حضرات کے لیے ایک پیغام بھی جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں سروسز بند ہوجانے سے متعلق بتایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اوبر نے 2019 میں کریم کو 4 ارب سے زائد روپے میں خریدنے کا اعلان کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.