اوباما کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دورہ امریکا کی دعوت

اس سلسلے میں امریکی نائب سیکرٹری خارجہ ولیم برنز نے صدر اوباما کی طرف سے ایک تحریری دعوت نامہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو پیش کیا۔

نئی دہلی ( ویب ڈیسک ) امریکا کے صدر براک اوباما نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو امریکا کے دورے کی دعوت دی ہے جسے انھوں نے قبول کرلیا ہے۔ ولیم برنز نے کہا کہ نریندر مودی کی صدر اوباما سے ملاقات ممکنہ طور پر 30 ستمبر کو ہو گی۔ نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی نے مئی میں ہونے والے عام انتخابات میں کانگرس پارٹی کو شکست دے کر پارلیمان میں واضح اکثریت حاصل کی تھی۔ گزشتہ تیس سالوں میں پہلی بار کسی سیاسی جماعت کو اتنی اکثریت ملی۔ دونوں ملکوں کے عہدیدار یہ کہتے آئے ہیں کہ بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی گنجائش موجود ہے۔ واشنگٹن امریکا اور بھارت کے100 ارب ڈالر کے موجودہ دو طرفہ تجارتی حجم کو پانچ گنا تک بڑھانے کا خواہش مند ہے –

تبصرے بند ہیں.