اوباما کا ایرانی جوہری ڈیل سے متعلق کانگریس بل کو ویٹو کرنے کا اعلان

امریکی صدر براک اوباما نے ایرانی جوہری ڈیل سے متعلق کانگریس بل کو ویٹو کرنے کا اعلان کر دیا۔ اوباما کا کہنا ہے ایران کے معاملے پرکانگریس کی قانون سازی کا وقت ابھی نہیں آیا۔

واشنگٹن: ( امریکی صدر براک اوباما نے ایرانی جوہری ڈیل سے متعلق کانگریس کے بل کو ویٹو کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بل منظور ہونے پر امریکی سینیٹ کو ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے متوقع جوہری معاہدے میں مداخلت کا حق حاصل ہو جائے گا۔ صدر اوباما کا کہنا ہے ایران کے معاملے پرکانگریس کی قانون سازی کا وقت ابھی نہیں آیا۔ اسلیے وہ بل کو ویٹوکریں گے۔ –

تبصرے بند ہیں.