جو روٹ نے سری لنکا کیخلاف میچ میں کئی ریکارڈز اپنے نام کر لئ

بلے باز ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے سنچری بنانے والے سب سے کم عمر بلے باز ، جیمز ٹیلر کے ساتھ 98 رنز کی شراکت بھی کی

ویلنگٹن ( ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف انگلش نوجوان بیٹسمین جو روٹ کا “بلا” اتنا چلا کہ کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے ۔ میچ میں اور بھی کئی ریکارڈز بنے ۔ ویلنگٹن میں ہونیوالے پول اے کے میچ میں کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنسز سے ریکارڈ اپنے نام کیے ۔ 24 سالہ جو روٹ ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے انگلینڈ کے سب سے نو عمر کھلاڑی بن گئے جو ان کی عالمی کپ میں پہلی سنچری بھی بنی ، انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن ورلڈ کپ میں دو سنچریاں بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں ۔ ون ڈے کرکٹ میں وہ سب سے زیادہ 4 سنچریاں بنانے والے انگلش پلئیر بھی بنے ۔ ان سے پہلے ایلن لیمب 3 سنچریوں کے ساتھ سر فہرست تھے ۔ یہی نہیں جو روٹ اور جیمز ٹیلر کے درمیان 5 ویں وکٹ پر 98 رنز کی ریکارڈ شراکت اب تک ورلڈ کپ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے ۔ 2014 سے اب تک جو روٹ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ۔ دوسری جانب سری لنکا کے تلکرتنے دلشان نے آج گیری بیلینس کی وکٹ لے کر اپنے کیرئر کی 100 وکٹیں پوری کر لیں ۔ وہ ون ڈے میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے سری لنکا کے 15 ویں کھلاڑی ہیں ، سری لنکا کی جانب سے ون ڈے کیرئیر میں 9000 سے زائد رنز اور 100 سے زیادہ وکٹیں لینے والے تلکرتنے دلشان دوسرے کھلاڑی بن گئے ۔ پہلے نمبر پر سری لنکن آل راؤنڈر جے سوریا 320 وکٹوں اور 13364 رنز کے ساتھ براجمان ہیں ۔ –

تبصرے بند ہیں.