Latest National, International, Sports & Business News

انگلینڈ کی سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں پانچ وکٹوں سے شکست

انگلش کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو تیسرا ون ڈے پانچ وکٹ سے ہرا دیا۔ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ہوا۔

ہمبن ٹوٹا:  سیریز کے تیسرے ون ڈے کے دوران بارش نے اپنی آنکھ مچولی جاری رکھی۔ پینتیس اوور تک محدود میچ میں میزبان سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے دو سو بیالیس رنز جوڑے۔ جواب میں انگلینڈ کو 84 رنز کا ذمہ دارانہ آغاز ملا۔ معین علی نے اٹھاون رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جس میں دو چوکے اور پانچ زوردار چھکے شامل تھے۔ وکٹ کیپر بٹلر کے ناٹ آؤٹ پچپن رنز نے آئی لینڈرز کی جیت کو بریک لگا دی۔ پانچ وکٹ کی فتح کے باوجود میزبان سری لنکا کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.