انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی

دبئی: انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

دبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں قومی ٹیم 146 پر ہی ڈھیر ہوگئی، میچ کے آغاز سے ہی پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا پہلی وکٹ 8 رنز پر سرفراز احمد کی گری جس کے بعد 20 کے مجموعی اسکور پر حفیظ اور 25 کے اسکور پر رفعت اللہ بھی 16 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے بعد میں آنے والا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکا محمد رضوان 6، عمر اکمل 19، صہیب مقصود 24 اور کپتان شاہد آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ انور علی اور سہیل تنویر نے آخری اوورز میں کچھ مزاحمت کی لیکن وہ بھی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرواسکے۔ انگلینڈ کی جانب سے لیام پلنکٹ نے 3، اسٹیفن فیری 2، معین علی اور ٹوپلی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل انگلش کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ پاکستان نے میچ کا شاندار آغاز کیا اور 19 رنز پر انگلینڈ کے 3 کھلاڑی پویلین بھیج دیے تاہم چوتھی وکٹ کے لیے ونس اور کپتان مورگن نے 76 رنز کی شراکت داری قائم کرتے ہوئے اسکور کو مستحکم کیا ونس 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور کپتان نے وکٹ کیپر بلنگز سے ملکر پانچویں وکٹ کے لیے 65 قیمتی رنز جوڑ کو ٹیم کو اچھی پوزیشن میں لا کھڑا کیا، مورگن 45 اور بلنگز 53 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔

تبصرے بند ہیں.