ایڈیلیڈ: ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارتی سورماﺅں کا غرور خاک میں ملادیا‘ 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش اوپنرز نے ٹیم کو دھواں دھار آغاز فراہم کیا ہے اور بغیرکیس نقصان کے میچ اپنے نام کرلیا‘دونوں اوپنرز نے ہاف سنچری سکورکیں اور جیت کی راہ ہموار کی،بھارتی باﺅلرز انگلش بلے بازوں کے سامنے بے بس نظرآئے اورکوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی، ویرات کوہلی نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔دیگر کھلاڑیوں میں کپتان روہت شرما 27، کے ایل راہول 5، سوریہ کمار یادو 14 رنز بناکر پویلین لوٹے، میچ کے اختتامی لمحات میں ہاردک پانڈیا نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 4 چوکے کی مدد سے 63 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس جورڈن نے 3 جبکہ کرس ووکس اور عادل راشد نے ایک ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.