انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ ، یوکرائن ، اٹلی ، امریکہ کے کھلاڑی دوسرے رائونڈ میں پہنچ

الیگزینڈر ڈولگوپولوو ، سیمون بولیلی ، جیک ساک نے حریفوں کو سخت مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا

کیلیفورنیا () انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ میں یوکرائن ، اٹلی اور امریکہ کے کھلاڑیوں نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ۔ کیلیفورنیا کے شہر انڈین ویلز میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے ہوئے ۔ سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں یوکرائن کے الیگزینڈر ڈولگوپولوو نے کینیڈین حریف فرینک ڈینسی ویک کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی ۔ الیگزینڈر نے چھ دو اور سات پانچ سے زیر کر کے اگلے راؤنڈ میں سیٹ بُک کی ۔ ایک اور میچ میں اٹلی کے سیمون بولیلی نے برازیل کے تھوماز بیلوسی کو کانٹے کے مقابلے میں زیر کیا ، اطالوی سٹار کو چھ دو ، چھ سات اور چھ چار سے کامیابی حاصل ہوئی ۔ پہلے راؤنڈ ہی میں امریکہ کے جیک ساک کو ان سیڈڈ تائیوانی کھلاڑی ین ہوسین کے خلاف فتح ملی ۔ دوسرے راؤنڈ میں امریکی پلئیر کا مقابلہ لکسمبرگ کے گیلز مولر سے ہو گا ۔ –

تبصرے بند ہیں.