انڈونیشیا کا پاکستان سے طویل المیعاد شراکت داری پرزور

کراچی: انڈونیشی قونصل جنرل ہادی سانتوسو نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان طویل المیعاد شراکت داری کے روشن امکانات کو اجاگر کرنے اور دوطرفہ تجارتی مواقع کے بارے میں آگہی بیدار کرنے کی ضرورت پرزوردیا ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہاکہ تجارتی وفود کے تبادلوں سے تعاون اور رابطے مستحکم ہونے کے ساتھ تجارت کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بورڈ آف انویسٹمنٹ نسرین علی، کے سی سی آئی کے صدر یونس محمد بشیر، سینئر نائب صدر ضیاء احمد خان، نائب صدر محمد نعیم شریف، اے کیو خلیل، عبداللہ ذکی، خالد فیروز، عبدالمجید میمن، ابراہیم کوسمبی سمیت منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔

تبصرے بند ہیں.