انڈر21 اسنوکر: چاروں پاکستانی پلیئرز کا کامیاب آغاز

کراچی: آئی بی ایس ایف عالمی انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ کے ابتدائی راؤنڈ میں پاکستان کے چاروں کھلاڑیوں نے اپنے میچز جیت لیے، قومی چیمپئن حمزہ نے چین کے شہر بیجنگ میں جاری ایونٹ میں 125 کا بریک بھی کھیلا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق لیگ کی بنیاد پر ہونے والی چیمپئن شپ کے گروپ این میں حمزہ اکبر نے منگولیا کے بلگم باٹ جمبال کو باآسانی 4-0 سے زیر کر لیا، انھوں نے یہ مقابلہ 74-28، 71-07، 125-0 اور 76-1 سے جیتا، پاکستان کے دوسرے کھلاڑی ماجد علی خان نے گروپ ایم کے مقابلے میں نیوزی لینڈ کے مائیکی اسٹیوارڈ کو 4-1 سے ہرایا، ان کی فتح کا اسکور 38-53، 78-08، 76-34، 71-27 اور 144-0 رہا، گروپ ایچ میں شامل پاکستان کے تیسرے کھلاڑی عامر طارق کو سام بونڈ کیخلاف 4-1 سے کامیابی نصیب ہوئی۔انھوں نے یہ فتح 70-28، 47-64، 68-58، 73-33 اور78-27 سے حاصل کی، چوتھے پاکستانی کھلاڑی محسن امین نے گروپ جی کے میچ میں فن لینڈ کے جیسی ہٹنن کو 4-0 سے شکست د یدی، ان کی جیت کا اسکور 52-21، 68-08، 83-14 اور 70-51 رہا، چیمپئن شپ میں 29 ممالک کے87 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں، پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ فیڈریشن کے صدر عالمگیر شیخ ڈیلی گیٹ کی حیثیت سے شریک ہیں۔

تبصرے بند ہیں.