انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان نے پاپوانیوگینی کو شکست دیدی

انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلی کامیابی سمیٹ لی۔ گروپ میچ میں پاپوانیوگینی کو 145 رنز سے شکست دے دی۔

دبئی: ( انڈر 19 عالمی کپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر 283رنز بنائے۔ امام الحق 88 اور کپتان سمیع اسلم 62رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ جواب میں پاپوانیوگینی 31 ویں اوور میں 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے ظفر گوہر نے 4 اور ضیاء الحق نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تبصرے بند ہیں.