انٹر بینک میں ڈالر پہلی بار 104 روپے کا ہوگیا

کراچی: ملک میں زرمبادلہ کی آمد گھٹنے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو قرضوں کی واپسی نے بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکو 104 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچادیا ہے جبکہ ڈالر کے 6 ماہ کے پیشگی سودے بھی 107 روپے میں کیے جارہے ہیں۔ بدھ کوقدر میں اضافے کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں گزشتہ 15 یوم کے دوران روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 1.20 روپے کا اضافہ ہو۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 6 ماہ کے لیے فی ڈالر 107 روپے کے حساب سے پیشگی سودوں سے مستقبل کی سمت واضح ہوتی جارہی ہے جس سے اس امر کی نشاندہی ہورہی ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی مزید بڑھے گی تاہم حکومت کی محصولات کی وصولیوں کا حجم بھی بڑھے گا۔

تبصرے بند ہیں.