Latest National, International, Sports & Business News

انٹربینک میں ڈالر کی سنچری، اوپن مارکیٹ میں 101 روپے سے تجاوز کرگیا

کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 100 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 101 روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔ رایل نیوز کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور بدھ کے روز بھی روپے کی قدر میں کمی جاری رہی اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 87 اضافے کے بعد 100 روپے 3 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے 101 روپے کی سلامی لے لی۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کو قرض کی واپسی اور معاشی بے حالی کے باعث روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں مزید کمی ہوسکتی ہے

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.