انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوکر 220 روپے 50 پیسے کا ہوگیا

پیر کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 82 پیسے مہنگا ہوکر 219 روپے 71 پیسے پر بند ہوا

پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر پانچویں روز مسلسل ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور پیر کو کاروبار کے اختتام  پر انٹربینک میں ڈالر 82 پیسے مہنگا ہوکر 219 روپے 71 پیسے پر بند ہوا۔

آج منگل کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ڈالر 29 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر  میں مزید 50 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 220 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر کی قیمت 220 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 75 پیسے مہنگا ہوکر 227 روپے 95 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.