انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 38 پیسے سستا ہو گیا۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی، امریکی ڈالر 3 روپے 38 پیسے سستا ہونے کے بعد 215 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ واضح رہے کہ امریکی کرنسی کی قیمت میں انٹربینک میں بلند ترین سطح سے 24 روپے 44 پیسے کی کمی ہو چکی ہے، 28 جولائی کو ڈالر 239 روپے 94 پیسے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 215 روپے پر فروخت ہوا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی تھی، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 3 روپے 3 پیسے سستی ہوئی تھی۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے، حکومت کی جانب سے درآمدات میں کمی کیلئے کوششیں خوش آئند ہیں۔
تبصرے بند ہیں.