انٹربینک، گزشتہ ہفتے ڈالرکی قدرمیں حیران کن اتارچڑھاؤ

کراچی: انٹربینک واوپن کرنسی مارکیٹس میں گزشتہ ہفتے کے دوران امریکی ڈالر نئی تاریخ رقم کرگیا۔ ہفتہ وار کاروبار کے پہلے دن پیر کو انٹربینک میں فی امریکی ڈالر کی قیمت 105.60 تھی لیکن ہفتہ وار بنیاد پرڈالر کی انٹربینک قیمت مجموعی طور پر20 پیسے کے اضافے سے 105.80 روپے پر بند ہوئی تاہم گزشتہ ہفتے کے آغاز پر یہ اندازہ نہیں لگایا جاسکتا تھا کہ یہ ہفتہ امریکی کرنسی کے حوالے سے تاریخ کا حصہ بن جائے گا، منگل کو بینکوں کے درمیان ڈالر کی شرح تبادلہ 106.25 روپے اور بدھ کو107 روپے تک پہنچ گئی تھی جبکہ جمعرات کوامریکی ڈالر دونوں مارکیٹوںمیں ریکارڈ بناگیا۔اس روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر تاریخ کے سب سے زیادہ اضافے کے ساتھ 110 روپے سے تجاوز کرگئی تاہم کاروبار کے دوران ہی اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد ڈالر 105.30 روپے پر واپس آگیا لیکن صورتحال نے سب کو ہی ہلاکر رکھ دیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی صورتحال کچھ مختلف نہ تھی جہاں فی الوقت فی امریکی ڈالرکی قیمت 107.50 روپے ہوگئی ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اس کی قدر میں مجموعی طور پر90 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ہفتہ وار کاروبار کے دوران برطانوی پاؤنڈ اور یوروبھی ڈالر سے پیچھے نہیں رہے اور تاریخ کے نئے ریکارڈ بنانے کے بعد پاؤنڈ اسٹرلنگ کی قیمت172.75 روپے جبکہ یوروکرنسی کی قیمت 144.75 روپے کی سطح پر ہے۔

تبصرے بند ہیں.