انوشکا اور تاپسی بھی بھارتی مرد اور خواتین کرکٹرز کی مساوی تنخواہوں پر خوش

ٹوئٹر پر جاری بیان میں تاپسی پنو نے بی سی سی آئی کو مثال قائم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مساوی کام اور مساوی تنخواہ کے لیے ایک بڑا قدم

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما اور اداکارہ تاپسی پنو نے بی سی سی آئی کے مرد اور خواتین کرکٹرز کے لیے مساوی تنخواہ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں تاپسی پنو نے بی سی سی آئی کو مثال قائم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مساوی کام اور مساوی تنخواہ کے لیے ایک بڑا قدم۔

داکارہ انشکا شرما نے بھی انسٹاگرام اسٹوری  پر اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے اقدام کو سراہا۔

اسکرین گریب سوشل اکاؤنٹ

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے قانون کے مطابق خواتین کرکٹرز کو بھی اب مردوں کی طرح ٹیسٹ میچ کھیلنے پر 15 لاکھ، او ڈی آئی کھیلنے پر 6 لاکھ جبکہ 3 لاکھ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پر ملیں گے۔

اس سے قبل خواتین کو او ڈی آئی اور ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پر 1 لاکھ اور ٹیسٹ میچ کھیلنے پر 4 لاکھ ملتے تھے۔

تبصرے بند ہیں.