انورمقصودکاکھیل ’ پونے چودہ اگست‘ نومبرسے امریکا میں پیش کیاجائیگا

کراچی: انور مقصود کا تحریر کیا ہوا کھیل ’پونے چودہ اگست ‘نومبرسے امریکا میں پیش کیاجائیگا۔ اس کھیل میں انورمقصودنے ملکی حالات اورسیاسی جماعتوں کی بے حسی کواجاگرکرنے کی کوشش کی تھی جسے عوام نے بے حد پسند کیا تھا۔انور مقصود کا تحریر کیا ہوا کھیل پونے چودہ اگست تین ماہ تک کراچی کے آرٹس کونسل میں جاری رہنے کے بعداختتام کوپہنچاتھا۔جس میں عام عوام کی طرح سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے بھی دلچسپی لیتے ہوئے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورڈرامے کودیکھا ۔ اس کھیل کی گونج پاکستان کی سرحدوں سے پارپہنچی توغیرملکیوں نے بھی اسرارکیاکہ’ پونے چودہ اگست ‘کوامریکا میں پیش کیاجائے۔ ڈرامے کے خالق انورمقصودنے رایل  سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ بات میرے لیے باعث اعزازہے کہ عوام نے میرے کام کوپسندکیااوراس کی تعریف کی تھیٹرڈرامہ پونے چودہ اگست کاامریکا میں ہوناعوام کی محبتوں کانتیجہ ہے انھوں نے بتایاکہ اس ڈرامے کی کامیابی کے بعدمیں نے ملکی حالات پرایک اورڈرامہ سواچودہ اگست تحریرکیاہے جوآرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں 14اگست سے پیش کیاجائیگا۔

تبصرے بند ہیں.