انسٹاگرام ٹک ٹاک کو سخت ٹکر دینے کے لیے تیار

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین سے تعلق رکھنے والی ایپ ٹک ٹاک نے حالیہ برسوں میں دنیا بھر میں بہت تیزی سے مقبولیت حاصل کی ہے اور اس خطرے کو محسوس (باقی صفحہ7بقیہ نمبر21)
کرتے ہوئے فیس بک کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے بھی مقابلے پر مخالف اپلیکشن کی نقل پر مبنی فیچر ریلز (Reels) کو گزشتہ سال نومبر میں متعارف کرایا تھا۔اس ٹک ٹاک کلون کو برازیل میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب کمپنی نے اسے یوزر پروفائلز اور پبلک اکاؤنٹس کے لیے ایکسپلور سیکشن میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ صارفین کے لیے 15 سیکنڈ کے کلپ تلاش کرنا آسان ہوجائے۔اسی طرح برازیل کے بعد اسے فرانس اور جرمنی میں بھی کریٹیئرز کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔ابھی یہ مکمل طور پر ٹک ٹاک کی ٹکر کا فیچر نہیں مگر یہ واضح ہے کہ انسٹاگرام کی جانب سے اس پر مسلسل کام ہورہا ہے۔ابھی کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ ریلز کو کب تک دنیا بھر میں متعارف کرایا جاسکتا ہے مگر ایسا آنے والے مہینوں میں ممکن ہوسکتا ہے۔ٹیک کرنچ کے مطابق یہ حیران کن نہیں کہ انسٹاگرام کی جانب سے ریلز کی رسائی کے حوالے سے محتاط رویہ کیوں اختیار کیا جارہا ہے۔درحقیقت فیس بک کی زیرملکیت ایپ ٹک ٹاک کو بھی اسی طرح دبانے کی کوشش کررہی ہے، جیسے اس نے اسنیپ چیٹ کے ساتھ کیا۔
انسٹاگرام

تبصرے بند ہیں.