انسان ایک بار نہیں بلکہ بار بار پیار میں مبتلا ہو سکتا ہے، سونم کپور

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں انسان ایک سے زائد مرتبہ محبت میں مبتلا ہو سکتا کیونکہ ہم ایسا کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں اور دل بھی۔ سونم کپور کا کہنا تھا کہ پیار کے حوالے سے ان کی حقیقی زندگی ناکام رہی ہے لیکن میرا نہیں خیال کہ ہم زندگی میں صرف ایک مرتبہ ہی محبت کر سکتے ہیں، میں ابھی تک اکیلی ہوں مگر میری نظر میں انسان میں محبت کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور وہ بار بار اس میں مبتلا ہو سکتا ہے، انیل کپور اور سابق بھارتی ماڈل سونیتا کی بیٹی سونم مبینہ طور پر فلم ” آئی ہیٹ لو اسٹوریز” کے ہدایت کار پونت ملہوترا کے ساتھ معاشقہ بھی لڑا چکی ہیں۔ کئی فلموں میں رومانوی کردار ادا کرنے والی سونم کپور اپنی نئی فلم “رانجھنا” میں بھی جنوبی بھارت کے مقبول فلم اسٹار دھنوش کے ساتھ عشق لڑاتی نظر آئیں گی

تبصرے بند ہیں.